گیس مافیا کا اوگرا کی قیمت ماننے سے انکار کر دیا،چیئرمین یونین
بجٹ میں ایل پی جی کی قیمت مزید 50 روپے فی کلو کی کمی متوقع ہے
کراچی (شوریٰ نیوز)گیس مافیا کا اوگرا کی قیمت ماننے سے انکار کر دیا،چیئرمین یونین ،بجٹ میں ایل پی جی کی قیمت مزید 50 روپے فی کلو کی کمی متوقع ہے،چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ گیس مافیا نے اوگرا کی جاری کردہ قیمت ماننے سے انکار کر دیا ہے۔عرفان کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اوگرا اور ایف آئی اے نے چھاپہ مار ٹیمیں بنا دی ہیں۔ بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے اور ان پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی ہو ءےچیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا ہے کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے۔ بجٹ میں ایل پی جی کو ایل این جی کی طرح سہولت دیں تو اس کی قیمت مزید 50 روپے فی کلو کم ہو سکتی ہے۔