چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس چارسدہ روڈ پشاور پر قائم محکمہ اوقات کے دفتر میں ہوگا۔
علاوہ ازیں رویت ہلال کمیٹی کی زونل اور اضلاعی کمیٹیاں اپنے اپنے مقامات بشمول مذہبی امور، کوہسار بلاک، اسلام آباد میں بیٹھیں گی۔
پنجاب کی زونل کمیٹی کا اجلاس ایوان اوقاف لاہورمیں گا۔ چاند کی رویت کے لیے محکمہ موسمیات اور سپارکوکی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔
چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے اپیل کی ہے کہ عوام الناس اور ادارے چاند کی رویت کی اطلاع مقامی انتظامیہ،زونل کمیٹی کودیں۔
دوسری طرف رویت ہلال ریسرچ کونسل کی طرف سے آج رمضان المبارک کاچاند واضع طورپر نظرآنے کی پہلے ہی پیش گوئی کردی ہے۔