مقبوضہ شمالی فلسطین پر حزب اللہ لبنان کا ڈرون حملہ

0 33

میڈیا ذرائع نے پیر کی صبح شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کے ڈرون حملوں کی خبر دی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق حزب اللہ کے یہ ڈرون حملے مغربی الجلیل اور نہاریا میں انجام پائے ہیں۔

ان حملوں کے بعد شمالی مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقوں میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق ان حملوں میں چند افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کچھ دیرپہلے اسرائیلی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ عکا اور نہاریا سمیت شمالی مقبوضہ فلسطین کے وسیع علاقوں میں خطرے کے سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.