مغرب میں اسلامو فوبیا تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے، آیت اللہ یعقوبی

0 69

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہمغرب میں اسلامو فوبیا تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے مغرب میں اسلامو فوبیا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس کا تدارک از حد ضروری ہے ان تمام تر عوامل میں بہت بڑا ہاتھ مسلمانوں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کا بھی ہے اس سارے معاملہ میں مغربی میڈیا نے بھرپور کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے عوامی رائے متاثر ہورہی ہے۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ مغرب میں اسلامو فوبیا کی ایک بڑی وجہ کچھ دہشت گرد تنظیموں اور انتہا پسند گروہوں کے اقدامات کو اسلام کے ساتھ جوڑنا ہے حالانکہ اس طرح کے لوگ بہت قلیل سی تعداد میں موجود ہیں جو ہرگز اسلام کی تعلیمات کی نمائندگی نہیں کرتے اور نہ ہی تعلیمات اسلام سے آشنا ہیں۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا کہ بعض مغربی ممالک میں مسلمانوں کے خلاف سخت قوانین بھی اسلامو فوبیا کو بڑھاوا دیتی ہیں، جیسے کہ حجاب یا دیگر مذہبی علامات پر پابندیاں لگانا اس صورت میں عوامی سطح پر لوگ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتےہیں۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)کا کہنا ہے کہ کیونکہ مغربی دنیا کے افراد اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں مناسب علم نہیں رکھتے جس کی وجہ سے وہ خود ساختہ غلط تصورات کو اپنے اذہان میں بٹھا لیتے ہیں جس سے اُن کے دلوں میں مسلمانوں کیلئے نفرت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) نے کہا ہے کہ جب تک مغرب والے مسلمانوں کو اپنا دشمن سمجھتے رہیں گے تب تک تو مسلمانوں کو بھی اُن سے دوستی یا حد سے زیادہ تعلقات نہیں بڑھانے چاہیں۔

اس حوالے سے مغربی ممالک اپنے لوگوں میں شعور پیدا کرکے اسلامو فوبیا کا خاتمہ یقینی بنائیں۔ایک طرف مغرب مسلمانوں پر شدت پسندی کا الزام عائد کرتا ہے تو دوسری طرف اُن کے اپنے ممالک میں شدت پسندی عروج پر ہے حتی کہ خواتین کے حجاب پر اعتراض کرنا، مساجد کی بے حرمتی کرنا ایک روایت بن چکی ہے۔

مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ)نے کہا ہے کہ اسلام دین فطرت ہے اور اس میں کسی طور پر شدت پسندی کو پسند نہیں کیا جاتا اگر محمد و آل محمد ﷺ کی تعلیمات کو دیکھا جائے تو یہ تعلیمات تو بیگانوں کو بھی اپنا بنانے کا ہنر رکھتی ہیں جبکہ مغربی دنیا انسانوں میں مذہب کی بنیاد پر بہت بڑی تفریق ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے اقوام متحدہ انسانوں کے درمیان تفریق ڈالنے والوں کیخلاف بھرپور اقدامات اُٹھا کر مغرب میں اسلامو فوبیا کا خاتمہ کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.