اربعین حسینی پر مومنین حقیقی عزادار ہونے کا ثبوت دیں، آیت اللہ یعقوبی

0 57

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ اربعین حسینی پر تمام زائرین کو چاہیے کہ وہ نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتےہوئے نماز کی اول وقت میں ادائیگی یقینی بنائیں اور گزربسر کے دوران صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

جو لوگ مشی کیلئے جا رہےہیں اُن کی پوری کوشش ہونی چاہیے کہ اُن کا پورا سفرعزاداری اور عبادات الہیہ میں صرف ہو اس عظیم سفر کے دوران لغو اور غیبت بھری گفتگو سے اجتناب کرتے ہوئے صحیح طور پر پرسہ دار بن حقیقی حسینی عزادار ہونے کا ثبوت دیں۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ مشی کے دوران اپنے اس عظیم سفر کو حرام نگاہ میں ضائع ہونے سے بچائیں اور اپنی عبادات کو بہترین طریقے سے انجام دیں۔ خاص طور پر بعد از نماز ظہرین کھلے آسمان کے نیچے زیارت اربعین ضرور پڑھیں کیونکہ چہلم سید الشہدا علیہ السلام کے موقع پر زیارت اربعین کا پڑھنا مومنین کی نشانیوں میں ایک ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ اربعین حسینی ایک بہت اہم ترین دن ہے جو امام حسین علیہ السلام کی قربانی اور ان کے پیغام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ یہ دن نہ صرف امام حسین کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ انسانیت، عدل، اور حق کی طرف ہماری ذمہ داریوں کا بھی احساس دلاتا ہے۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا کہ اربعین حسینی کے موقع پر تمام مومنین کو امام حسین علیہ السلام کے پیغام کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اس دن کو روحانی طور پر الگ ہی اہمیت حاصل ہے اس لیے مجالس و عزاداری امام حسین علیہ السلام کے ساتھ آپ کو اپنی عبادات اور نیک اعمال میں بھی اضافہ کرنا چاہیے۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا کہ تمام اہل اسلام کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ اربعین حسینی کا مقصد امام حسین علیہ السلام کی قربانی اور ان کے پیغام کو زندہ رکھنا ہے، لہٰذا اس دن کو اپنی ذات کیلئے بابرکت بنانے کی کوشش کریں اور امام حسین علیہ السلام کے اصولوں اور اقدار کو اپنے عمل میں شامل کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.