حکومت عدلیہ کو قانون سازی بارے سپریم کورٹ مشاورت کرنی چاہیے، چیف جسٹس

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 8 رکنی لارجربینچ نے کی

0 49

اسلام آباد(شوریٰ نیوز) پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 8 رکنی لارجربینچ نے کی تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے اختیارات اور ازخودنوٹس کے طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق قانون سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیےکہ حکومت کو عدلیہ کی قانون سازی سے متعلق سپریم کورٹ سے مشاورت کرنی چاہیے۔چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 8 رکنی لارجربینچ نےکیس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر ، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.