وفاقی وزارت تعلیم نے ہفتے کے روز تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا

0 19

وفاقی وزارت تعلیم نے ہفتے کے روزسرکاری تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارت تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سرکاری اداروں میں طلبہ کو ریاضی، سائنس اور لینگویج سمیت دیگر کورسز پر عبور حاصل کرنے کیلئے ہفتے کو تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے ہفتے کے روز کھلے رہیں گے، ہفتے کے روز کورسز لینے یا نا لینے کا آپشن طلبہ کو حاصل ہو گا جبکہ عملے کو اپنی حاضری یقینی بنانی ہو گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ہفتے کو تعلیمی ادارے دو گھنٹے کیلئے کھولے جائیں گے جس میں دو کلاسز ہوں گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.