پاراچنار کے مومنین کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے ، شیخ ناصری

0 49

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوریٰ علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ پارا چنار میں مومنین پر ہونیوالی ظلم و بربریت پر ملکی سلامتی کے اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے پارا چنار میں بسنے والے شیعہ بھی اسی ملک کا حصہ ہیں اور اُن کا تحفظ ملکی اداروں کی ذمہ داری ہے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ پارا چنار کے لوگوں کو جس انداز میں گھیر کر شہید کیا جارہا ہے ایسا لگتا ہے جیسے وہ اس ملک سے باہر علاقہ غیر میں مقیم ہیں اور اُن کے جان و مال اور بحیثیت پاکستان کا شہری ہر طرح کا تحفظ دینا ریاستی اداروں کی ذمہ داری میں آتا ہے۔

اگر اس صورتحال پر قابونہ پایا گیا تو ملک بھر میں خانہ جنگی کی فضا قائم ہو جائیگا ۔علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ اس اہم ترین مسئلہ پر ریاستی اداروں اور میڈیا کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے اس سےقبل متعدد مرتبہ طالبان اور دہشت گرد گروہوں نے وہاں کی شیعہ کمیونٹی کو نشانہ بنایا ہے جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی کی فضا پہلے سے موجود ہے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ پاراچنار میںدہشتگرد تنظیموں نے متعدد بار خودکش بم دھماکے اور براہ راست کارروائیوں کرکےمومنین کو نشانہ بنایا جن میں بے شمار مومنین شہید ہوئے۔کئی واقعات میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، اس لیے اس علاقہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدت بہت زیادہ بڑھتی جا رہی ہے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ حکومت اور دیگر ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فرقہ وارانہ تشدد کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کریں اور بھرپور کارروائی کے ذریعے مومنین کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے پاراچنار کے مومنین کو بھی علماء کیساتھ مربوط رہنے کی استدعا کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.