امام سجاد ؑ کا دور مشکل ترین دور تھا، آیت اللہ یعقوبی

0 55

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ معصومین علیھم السلام کی زندگیوں کے مطالعہ سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ بے شک تمام معصومین علیھم السلام کے ادوار شدید ترین مشکلات کا شکار تھے لیکن سب سے زیادہ گھٹن آلود دورامام سجاد علیہ السلام کے حصہ میں آیاکیونکہ امام علی زین العابدین علیھم السلام کے دور میں یزیدی بربریت کا خوف مسلمانوں کے اذہان میں منتقل ہوچکا تھا جس کے باعث پورا معاشرہ ہی ظلمت کےتاریکیوں میں ڈوبا ہوا تھا۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ امام سجاد ؑ نے کتنا مشکل ترین دور گزارا کربلا کی حقیقت کو سمجھنے کیلئے سیرت امام سجادؑ کا مطالعہ از حد ضروری ہےکیونکہ امام سجاد ؑنے عاشورا کی تعلیمات اور اقدار کو معاشرے میں رائج کیا اور امت اسلامی کی سیاسی فضا میں کربلا کو ایک ابدی اور دائمی انقلاب کے طور پر پیش کیا۔

آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ)نے کہا ہے کہ امام سجادؑاکثر غلاموں کو خریدتے ان کی تربیت کرتے، انہیں دین کی مبادیات اور اصولوں سے روشناس کراتے اور پھر آزاد کردیتے ۔ امام سجادؑ کے تربیت یافتہ یہ آزاد کردہ غلام دور دراز کے علاقوں میں پھیل جاتے اور تبلیغ دین کرتے اسی وجہ سے اس مشکل ترین دور کے باوجود اہلیبیتؑ کی سیرت کو مشعل راہ بنانے والے افراد کی تعداد میں بے حد اضافہ ہوا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.