ابھی تصدیق نہیں کرسکتے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت اسرائیل کا کام ہے یا نہیں: امریکا

0 64

امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا ابھی یہ تصدیق نہیں کر سکتا کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت اسرائیل کا کام ہے یا نہیں، ان اطلاعات پر ان کی ابھی کسی سے بات نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ جنگ بندی معاہدے کو آگے بڑھانے پر کام کر رہا ہے، ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ حالیہ واقعات کے غزہ جنگ بندی مذاکرات پر کیا اثرات ہوں گے۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا اس بات پر یقین نہیں رکھتا کہ کشیدگی میں اضافہ ناگزیر ہے، مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورت حال سے صدر بائیڈن کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب امریکانے اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ دو امریکی اور ایک برطانوی ائیرلائن نے اسرائیل کیلئے اپنی پروازیں منسوخ کردیں ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.