لاہور،اے آئی سسٹم فعال، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کیلیے بچنا ناممکن

0 36

ٹریفک کی بہتری کے لیے اے آئی سسٹم نے کام شروع کردیا، جس کے بعد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے لیے پولیس سے بچنا ممکن نہیں رہا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹریفک کنٹرول کرنے اور شہریوں کی جان کی حفاظت کے پیش نظر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم نے کام کرنا شروع کردیا ہے، جس کے بعد اب بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والے سسٹم سے بچ نہیں سکیں گے۔

آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کے خلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور ایک ہفتے کے دوران اس جدید نظام کے تحت 36 ہزار 641 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کو چالان کے ٹکٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ موٹر سائیکل کی ٹنکی پر رکھنے، بازو میں لٹکانے پر بھی چالان ہوگا اور خلاف ورزی نوٹ ہونے پر موٹرسائیکل سوار کو بذریعہ ایس ایم ایس میسج کے سے مطلع بھی کیا جا رہا ہے۔ اسی نظام کے تحت گزشتہ روز آرٹی فیشل انٹیلیجنس سسٹم کی مدد سے 14 ہزار 937 خلاف ورزی کرنے والوں کو ای چالان بھجوائے گئے۔

انہوں نے تمام موٹرسائیکلسٹ کو ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم سے حادثات میں سر پر چوٹ آنے کے کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹم اور جدید ٹیکنالوجی سے زیادہ سے زیادہ استفاده کیا جائے گا اور اس کے ذریعے منظم ٹریفک کا حصول بھی ممکن ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.