کراچی،عوام پاکستان پارٹی کا مہنگی بجلی کیخلاف کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے باہر احتجاج

0 39

کراچی میں عوام پاکستان پارٹی نے مہنگی بجلی اور اوور بلنگ کے خلاف کے الیکٹرک آفس کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا،عوام پاکستان پارٹی کے تحت کے الیکٹرک ہیڈ آفس گزری کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے سے خطاب میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اگر پاکستانیوں کو بجلی فری نہیں ملتی ہے تو پھر کسی کو بجلی فری نہیں ملنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک والوں اوور بلنگ بند کردو، نیپرا قیمت طے کرتا ہے لیکن ہر پندرہ دن بعد کے الیکٹرک قیمت بڑھوانے پہنچ جاتی ہے، 2015 سے آج کے بجلی ریٹ میں 350 فیصداضافہ ہوا، حکومت نے جعلی اخراجات 24 فیصد سے زائد بڑھائے ہیں۔

سینیٹ، قومی اسمبلی، ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ بڑھایا ہے جن لوگوں پرانکم ٹیکس لگاتے ہو ان کی انکم تو ختم کردی پھرکس بات کا انکم ٹیکس؟

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے 300 یونٹ فری کا کہا تھا، اگر فری بجلی نہیں دینی ہے تو نہ دو لیکن ریٹ تو ٹھیک لگائیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.