صرف اس بار مجھے ووٹ دیدیں، دوبارہ ایسا نہیں کرنا پڑیگا، ٹرمپ کی مسیحی برادری سے اپیل

0 55

سابق امریکی صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی باہر نکلیں اور صرف اس بار مجھے ووٹ دے دیں، انہیں دوبارہ ایسا نہیں کرنا پڑے گا۔

امریکا میں مزید چار سال میں سب ٹھیک کیا جائے گا، آپ کو مزید ووٹ نہیں دینا پڑے گا،اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ریلی میں خطاب کرتے ہوئے اپنا زیادہ تر وقت ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس پر تنقید اور الزامات لگانے پر گزرا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق واضح نہیں کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان ریمارکس کا کیا مطلب ہے جبکہ ڈیموکریٹک حریف ٹرمپ پر جمہوریت کے لیے خطرہ ہونے کا الزام لگا رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.