دوسرا 4 روزہ میچ،بنگلادیش اےنے پاکستان شاہینز کو 163 رنز سے شکست دے دی

0 70

پاکستان شاہینز کیخلاف دوسرے 4 روزہ میچ میں بنگلادیش اے کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز بنالیے جبکہ بنگال ٹاٹیگرز کو 163 رنز کی برتری حاصل ہے۔

ڈارون میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان شاہینز کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اس طرح بنگلادیش اے کو پہلی اننگز میں 79 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

پاکستان شاہینز نے 39 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز شروع کی لیکن کوئی بھی بیٹر بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوسکا، کامران غلام 48، طیب طاہر نے 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بنگلادیش اے کی جانب سے رپون مونڈل 71 رنز دے کر4 جبکہ رجاء الرحمن راجا نے 3 وکٹیں لیں۔

دوسری اننگز میں بنگلادیش نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور کھیل کے اختتام تک 3 وکٹوں پر 84 رنز بنائے اور پاکستان شاہینز کے خلاف 163 رنز کی مجموعی برتری حاصل کرلی۔

پہلی اننگز میں نصف سنچری بنانے والے محمود الحسن جوئے 39 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں،شاہینز کی جانب سے خرم شہزاد نے 2 بنگلادیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.