علامہ اقبال کا باب دہلی یونیورسٹی نصاب سے ختم کرنےکی تیاری

بھارتی یورنیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل شاعر مشرق کے باب بارے فیصلہ دے گی

0 70

ہندوستان(شوریٰ نیوز) علامہ اقبال کا باب دہلی یونیورسٹی نصاب سے ختم کرنےکی تیاری،بھارتی یورنیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل شاعر مشرق کے باب بارے فیصلہ دے گی، رپورٹس کے مطابق ہندوستان کی ایک اہم ترین یونیورسٹی دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل نے یونیورسٹی کے نصاب سے شاعر مشرق علامہ اقبال کے بارے میں ایک باب کو ختم کئے جانے کی تحریک جمعہ کو منظور کرلی۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دہلی یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل میں جمعہ کو "سارےجہاں سے اچھا ہندوستان ہمارا” نغمہ کے خالق علامہ اقبال کے چیپٹر کو یونیورسٹی کے نصاب سے حذف کئے جانے کی تحریک پیش کی گئی جسے کونسل نے منظور کرلیا۔ نصاب میں تبدیلی کے سلسلے میں ایک تحریک اکیڈمک کونسل میں پیش کی گئی جو سیاسات کے نصاب میں علامہ اقبال پر ایک باب کو حذف کئے جانے کے بارے میں تھی اور اس تحریک کو منظوری دے دی گئی۔ اب یہ معاملہ یورنیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل میں پیش کیا جائے گا جو اس سلسلے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ دہلی یونیورسٹی ہندوستان کی اہم ترین یونیورسٹیوں میں شامل ہے جو سنہ 1922 میں قائم کی گئی تھی۔ ہندوستان کی اہم شخصیات کے علاوہ بعض غیر ملکی اہم سیاسی شخصیات نے بھی دہلی یوینورسٹی میں تعلیم حاصل کی ہے۔ پاکستان کے چھٹے صدر جنرل ضیاء الحق، نیپال کے سابق وزیر اعظم گرجا پرساد کوئرالا، بھوٹان کے دو سابق وزرائے اعظم، مالاوی کے تیسرے صدر اور میانمار کی سیاسی شخصیت آنگ سان سوچی دہلی یونیورسٹی کے تعلیم یافتگان میں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.