خیبرپختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی کے فیصلے کے خلاف قرار داد منظور کرلی گئی،خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں قرار داد صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے ایوان میں پیش کی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے، کشمیر سمیت ملک بھر میں اس کی نمائندگی ہے، پی ٹی آئی پاکستان کی بقا کیلئے کام کررہی ہے۔
قرار داد کے متن کے مطابق پی ٹی آئی پر پابندی آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہوگی، الیکشن کمیشن نےغیرقانونی طور پر پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دیں، سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں واپس پی ٹی آئی کو دیں۔
قرارداد میں مطالبہ کیاکہ 8 فروری کو پی ٹی آئی کو انتخابات سے بھی باہر کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں،کے پی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کے خلاف بھی قرارداد منظور کی جس میں چیف الیکشن کمشنر اور صوبائی الیکشن کمشنرز استعفے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔