چین کے صوبے شانشی میں دریائے ہان میں سیلابی صورتحال کے باعث پل ٹوٹنے سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
چینی میڈیا کے مطابق شانسی میں شدید بارش سے دریائے ہان میں سیلابی صورتحال خطرناک حد تک بڑھ گئی۔ میڈیا کے مطابق ہائی وے پل رات کے اوقات میں گرا، امدادی کام جاری ہے اور اب تک دریا سے پانچ گاڑیاں نکال لی جاچکی ہیں۔
حکام کے مطابق 20 گاڑیاں اور 30 افراد تاحال لاپتا ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ چین کے مشرق اور جنوب حصوں میں شدید بارشیں ہو رہی ہیں کیونکہ شمال کا بیشتر حصہ پے در پے گرمی کی لہروں میں تھا۔