فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے صیہونیوں کے خلاف یمن کے ڈرون حملے کی حمایت

0 33

فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نےاعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے خلاف یمن کے ڈرون حملے نے یہ ثابت کردیا ہے کہ فلسطین کی سرزمین ان کے لئے جائے امن نہیں ہے-

فلسطینی ذرائع کے حوالےسے ارنا کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ تل ابیب پر یمنی فوج کے ڈرون حملے نے صیہونیوں کی ہیبت کو پاش پاش کردیا اور اس کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

اس بیان میں مزید کہا گيا ہےکہ اس کارروائی نے صیہونی غاصبوں پر یہ ثابت کردیا ہے کہ فلسطین کی سرزمین ان کے لئے جائے امن نہیں ہے اور صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور وزیر جنگ یوآف گیلنٹ جیسے جنگی مجرمین اور اس کے امریکی حامی، فلسطین میں رہائش پذیر صیہونی آبادکاروں کو سراب دکھا رہے ہيں۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیموں نے سبھی مزاحمتی گروہوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کی شجاع و بہادر مسلح افواج کو آئیڈیل بناتے ہوئے پورے علاقے میں امریکی اور اسرائیلی مفادات کو نشانہ بنائيں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.