سپریم کورٹ کے کیسز: وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

0 19

سپریم کورٹ میں کیسز کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے مشاورت کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے اور دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات آج دوپہر ایوان صدر میں ہوں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آج پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کریں گے، صدر آصف علی زرداری بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے، پیپلز پارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان اور نیئر بخاری مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ مذاکرات میں شریک ہوں گے، عرفان قادر اور ایاز صادق بھی مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل منصور اعوان مخصوص نشستوں کے کیس سے متعلق صدر مملکت آصف زرداری اور دیگر ارکان کو بریفنگ دیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.