قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

12 ارب روپے کا نقصان، کاروباری افراد کے خلاف 2 مقدمات درج کر لئے گئے

0 52

کراچی(شوریٰ نیوز)قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن شروع ،12 ارب روپے کا نقصان، کاروباری افراد کے خلاف 2 مقدمات درج کر لئے گئے،ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے ٹیکس ادائیگی کے بغیر منظم شعبوں کے لیے اربوں روپے مالیت کے ناجائز ٹیکس کریڈٹ اور سیلز ٹیکس کی جعلی، فلائنگ انوائسز کے ذریعے قومی خزانے کو بھاری نقصانات پہنچانے والے مافیا کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے میں ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن آئی آر کراچی نے 12 ارب روپے کے ریونیو کا نقصان پہنچانے میں ملوث مشتبہ کاروباری افراد کے خلاف دو مقدمات درج کرلیے ہیں۔مختلف افراد کی نگرانی اور تحقیقات کے بعد ایک مقدمے میں ملوث بنیادی ملزم کو گرفتار کرکے اسپیشل جج (کسٹم اینڈ ٹیکسیشن) کراچی کی عدالت میں پیش کرکے ملزم کا سات روزہ ریمانڈ حاصل کیا گیا ہے، گرفتار شخص سے کی جانے والی تفتیش اور اس کی نشاندہی پر ڈائریکٹوریٹ کی ایک ٹیم نے عدالتی سرچ وارنٹ کے تحت کراچی کے ایک پوش علاقے میں ایک ٹیکس کنسلٹنٹ وکیل کے دفتر کی تلاشی لی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.