وفاقی وزیر احسن اقبال نے عالمی مالیاتی ایجنسی فچ کی رپورٹ مسترد کردی۔
جیو نیوز سے گفتکو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مس انفارمیشن پھیلا کر انتشار پھیلایا جاتا ہے، مس انفارمیشن اس وقت دنیا بھر کا بڑا چیلنج ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام سے معاشی استحکام آئےگا، سی پیک احسن طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے۔
خیال رہے کہ فچ نے گذشتہ روز اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ ن لیگ کی حکومت ڈیڑھ سال تک ہی قائم رہ پائےگی۔
دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں آئینی میلٹ ڈاون کا خطرہ ہے، فچ نے اپنی رپورٹ میں 18ماہ میں حکومت کے خاتمے سے متعلق جو بات کی ہے، اس میں وزن ہے، ٹیکنو کریٹ حکومت میں شامل ہونے کے لیے لوگ تیار بیٹھے ہیں۔