مسقط کی وادی کبیر میں ہوئے دہشت گرد حملے میں ملوث تینوں ملزمان بھائی اور عمانی شہری تھے جو آپریشن میں مارے گئے۔
عمانی پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور بھائی گمراہ کن نظریات سے متاثر تھے۔
16 جولائی کی رات وادی کبیر پر حملے میں پانچ عزادار اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوا تھا۔
مرنے والے 5 عزاداروں میں 4 پاکستانی اور ایک بھارتی شامل تھا۔ دہشت گرد حملے میں جاں بحق دو پاکستانیوں کی میتیں وطن روانہ کردی گئی ہیں۔