بھارت خواتین کیلئے غیر محفوظ قرار، دلی میں سرعام لڑکی کا قتل

قتل کی فوٹیج وائرل ،گزرنے والے کسی فرد نے لڑکے کو نہیںروکا

0 59

دہلی(شوریٰ نیوز)بھارت خواتین کیلئے غیر محفوظ قرار، دلی میں سرعام لڑکی کا قتل،قتل کی فوٹیج وائرل ،گزرنے والے کسی فرد نے لڑکے کو نہیںروکا،نئی دلی میں ہونے والی قتل کی لرزہ خیز واردات نے بھارت میں خواتین کے محفوظ ہونے پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ دارالحکومت نئی دلی میں 20 سالہ لڑکے نے اپنی 16 سال کی دوست پر سرعام پے در پے چھریوں کے وار کیے اور پتھر لڑکی کے سر پر مار مار کر اس کو قتل کر دیا۔بھارت میں سرعام اپنی دوست کا بہیمانہ قتل کرنے والے 20 سالہ لڑکے کو گرفتار کر لیا گیا،سرعام کیے جانے والے قتل کی وائرل فوٹیج میں بہت سے لوگوں کو جائے وقوعہ کے پاس سے گزرتے دیکھا گیا لیکن کسی نے لڑکے کو روکنے کی کوشش نہیں کی۔دلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی ملیوال کا کہنا ہے کہ قتل کی ہولناک واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہوئی، متعدد لوگوں نے اسے دیکھا لیکن کسی نی بھی کچھ نہ کیا، نئی دلی خواتین اور لڑکیوں کے لیے انتہائی غیر محفوظ علاقہ بن گیا ہے۔پولیس نے فرار ہونے والے لڑکے کو بلندشہر سے گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.