پاکستانی مومنین حقیقی معانی میں عزادار ہیں ،شیخ ناصری

0 44

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوریٰ علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ پاکستانی مومنین حقیقی معانی میں عزادار ہیں ہم اُن تمام عزاداروں کے مشکور ہیں۔

جنہوں نے جلوس ہائے عزا اور مجالس عزا کے دوران امام مظلومؑ کو پرسہ دیتے ہوئے ہر طرح کی مشکلات کو بالائے طاق رکھا نہ تو گرمی کی شدت اُن کا کچھ بگاڑ سکی اور نہ ہی موسمیاتی تبدیلیاں اُن کا راستہ روک سکیں اور اسی لیے پاکستانی مومنین عزاداری امام حسینؑ میں ہر شکل ، ہر حالت اور ہر شہر اور ہر گائوں میں مجالس عزا، جلوسوں اور دیگر رسومات عزاداری میں بھرپور شرکت کرتے رہے۔

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوریٰ علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ عزاداری امام حسینؑ ایک بہت ہی خاص اور اہم عمل ہے جو راہِ حق کے متلاشیوں کیلئے منزلیں آسان کر دیتا ہے بلکہ اس میں شرکت کرنیوالوں میں مذہبی ہمدردی اور ایک دوسرے کا احساس پیدا کرتا ہے

عزاداری میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ اس لیے بھی کہ انہوں نے اپنے دل کے احساسات کو سامنے رکھتے ہوئے اہلیبیت علیھم السلام کے ساتھ محبت اور وفاداری کا اظہار کیا اور دنیا بھر کو اپنا پیغام دیا کہ ہم حسینی ہیں حسینی اسوہ شبیری پر قائم رہتے ہیں۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ عزاداری ایک عمیق اور عظیم روایت ہے جو مذہبی احساس اور انسانیت کے اظہار کا ذریعہ ہے۔ یہ عمل غم و مصیبت کے مواقع پر اپنے مذہبی عقیدے کے اظہار کی شاندار مثال ہے کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ لوگ اپنا غم بھلا کر کربلا والوں کے غم میں شریک ہوتے ہیں اور عزاداری امام حسینؑ کا حصہ بنتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.