نیشنل گیمز ،آرمی نےچار گولڈ ، دو سلور اور تین کانسی کے میڈلز جیت لئے
ایتھلیٹکس میں واپڈا تین گولڈ میڈل، چھ سلور اور دو کانسی کے ساتھ دوسرے نمبر پر
کوئٹہ (شوریٰ نیوز) 34 ویں نیشنل گیمز میں ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ ایتھلیٹکس ایونٹ کےدوسرے روز بھی آرمی نے چار گولڈ دو سلور اور تین کانسی کے میڈلز جیت کر میدان مار لیا جبکہ واپڈا تین گولڈ چھ سلور اور دو کانسی کے ساتھ دوسرے اور ایچ ای سی دو گولڈ دو کانسی کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔34ویں نیشنل گیمز کے سلسلے میں دوسرے روز ایتھلیٹکس کے فائنل مقابلے ہوئے ، مردوں کی 20کلو میٹر واک ریس میں آرمی نے گولڈ اور سلور میڈلز اپنے نام کئے جبکہ ائیر فورس نے کانسی کا تمغہ جیتا ، 8سو میٹر دوڑ میں آرمی نے گولڈ واپڈا نے سلور اور ایچ ای سی نے کانسی جیولین تھرو میں واپڈا نے گولڈاور سلور آرمی نے کانسی 4سو میٹر دوڑ میں آرمی نے گولڈ واپڈا نے سلور اور واپڈا نے کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ خواتین کے مقابلوں میں ہتھوڑا پھینکے کے مقابلے میں ایچ ای سی نے گولڈ آرمی نے سلور اور کانسی کے میڈلز جیتے ،
سو میٹر رکائوٹ دوڑ میں واپڈا نے گولڈ اور سلور میڈلز حاصل کئے جبکہ ایچ ای سی نے کانسی کا تمغہ جیتا ، 2سو میٹر دوڑ میں واپڈا نے گولڈاور سلور میڈلز جیتے جبکہ آرمی نے کانسی کا جبکہ 15سو دوڑ میں آرمی نے گولڈ واپڈا نے سلور پنجاب نے کانسی کا میڈل جیتا جبکہ لونگ جمپ کے مقابلے میں ایچ ای سی نے گولڈ واپڈانے سلور اور کانسی کے تمغے جیتے ۔اس طرح آرمی نے چار گولڈ دو سلور اور تین کانسی کے میڈلز جیت کر میدان مار لیا جبکہ واپڈا تین گولڈ چھ سلور اور دو کانسی کے ساتھ دوسرے اور ایچ ای سی دو گولڈ دو کانسی کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔