ٹویٹر پر تصویر میں تصویر آپشن کی آزمائش کا آغاز

پکچر اِن پکچر میں ویڈیو دیکھتے ہوئے چھوٹی ونڈو میں ٹویٹس پڑھنے کی سہولت

0 62

سان فرانسس (شوریٰ نیوز)ٹویٹر پر تصویر میں تصویر آپشن کی آزمائش کا آغاز،پکچر اِن پکچر میں ویڈیو دیکھتے ہوئے چھوٹی ونڈو میں ٹویٹس پڑھنے کی سہولت،ٹویٹر نے بہت سے دھچکوں کے بعد خود کو سنبھالنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کا اعلان کردیا۔اس سے قبل بلیو ٹک والے حضرات کو دو گھنٹے تک کی ویڈیو پوسٹ کرنے کی اجازت سے لے کر دیگر سہولیات حاصل تھیں لیکن اب ٹویٹر نے ملٹی ٹاسکنگ کو ممکن بنانے کے لیے تصویر میں تصویر (پکچر اِن پکچر) کا آپشن پیش کردیا ہے۔پکچر اِن پکچر تمام پلیٹ فارم پر سرگرم ہوگیا ہے جس میں آپ ایک ہی وقت میں ویڈیو دیکھتے ہوئے یا کام کرتے ہوئے چھوٹی ونڈو میں ٹویٹس پڑھ سکتے ہیں۔ اس پی آئی پی آپشن کی ضرورت ایک عرصے سے محسوس کی جارہی تھی۔ٹویٹر نے اس سے قبل بھی سیکنڈ اسکرین پر بہت غور کیا ہے لیکن اب دو ویڈیو بھی ایک ہی اسکرین پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایک غیرمعمولی مثبت تبدیلی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.