وکٹ لینا اسپیڈ سے زیادہ اہم ہے، شاہین آفریدی
شاہین شاہ کی بولنگ اسپیڈ پر چند خدشات ہیں،سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ
اسلام آباد (شوریٰ نیوز) شاہین آفریدی نے کہا کہ وکٹ لینا اسپیڈ سے زیادہ اہم ہے،سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ
نے کہا کہ شاہین شاہ کی بولنگ اسپیڈ پر چند خدشات ہیں،پیس کے حوالے سے ہر ایک کا اپنا نظریہ ہے، جب آپ 110 کی اسپیڈ سے بولنگ کروارہے ہیں اور وکٹیں بھی لے رہے ہوں تو آپ مطمئن ہوتے ہیں، میں وکٹس لے رہا ہوں اور فیلڈ میں اپنا 100 فیصد دیتا ہوں جو کہ اسپیڈ سے زیادہ اہم ہے اسپیڈ سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اگر وقت کے ساتھ میری بولنگ اسپیڈ میں کمی آئی ہے تو وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بہتری بھی دیکھی جائے گی۔اگر وقت کے ساتھ میری بولنگ اسپیڈ میں کمی آئی ہے تو وقت کے ساتھ ساتھ اس میں بہترین بھی دیکھی جائے گی : فاسٹ بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور انجری کے حوالےسے بات کرتے ہوئے شاہین کا کہنا تھا کہ میں ورلڈکپ سے دو ماہ قبل انجری کا شکار ہوگیا تھا جس کے بعد مجھے فیلڈ میں واپسی میں بھی وقت لگا، ایک کھلاڑی کھیلے جانے والے میچز سے فٹنس بہتر محسوس کرتا ہے، میں بھی پی ایس ایل کے بعد میں خود کو مزید بہترمحسوس کررہا ہوں، اسی کے ساتھ میں نے پاکستان کیلئے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے تاہم مستقبل میں کھیلے جانے والے میچز کے ساتھ مزید بہتری لاؤں گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے شاہین شاہ کی بولنگ اسپیڈ پر بات کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا تھا۔رمیز راجا کا کہنا تھا پچز پر مؤثر کردار نبھانے کیلئے شاہین شاہ کو اپنی بولنگ تکنیک میں ویریشن لانی ہوگی، سابق چیئرمین نے ساتھ ہی اور شاہین کو اسپیڈ بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔