یمن کے سمندری آپریشن سے دشمن وحشت زدہ، سید عبدالملک بدر الدین الحوثی

0 151

یمن کے سمندری آپریشن نے دشمنوں کو وحشت زدہ کر دیا ہے، یہ بات تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے کہی ہے۔

المسیرہ ٹی وی چینل کے مطابق اپنی مسلح افواج کی توانائیوں کا ذکر کرتے ہوئے تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ ملکی افواج کی عسکری طاقت، میزائل پاور اور اس کی تکنیکی بحری جنگ نے شرارت کی مثلث کو خوف و وحشت میں مبتلا کر دیا ہے۔

سید بدر الملک الحوثی کا کہنا تھا کہ امریکہ کا خیال تھا کہ وہ یمنی فوج کو روکنے اور ناکام بنانے میں کامیاب ہو جائے گا مگر اس کی عسکری طاقت، قابض اسرائیل یا مقبوضہ فلسطین کی جانب جانے والے بحری جہازوں پر یمنی فوج کے حملوں کو نہ روک سکی اور وہ بے بس ہو گیا۔

انہوں نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں یمن کی مسلح افواج کے حملوں کو مؤثر بتاتے ہوئے کہا کہ ان حملوں سے غاصب صیہونی حکومت کے بحری جہازوں کی رفت و آمد آدھی ہو گئی ہے اور بحیرہ احمر میں ان بحری جہازوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.