نیتن یاہو کاجنگی معاہدے میں اپنے جنگی مقاصد کی تکمیل کیلئے دوبارہ جنگ کی اجازت کا مطالبہ

0 152

صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے میں صیہونی حکومت کو اپنےجنگی مقاصد پورے کرنےکی اجازت بھی ہونی چاہیے۔

صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ معاہدے کے تحت حماس کو مصری سرحد سے اسلحہ اسمگلنگ کی اجازت نہیں ہونی چاہیے اور معاہدے میں لکھا جائے کہ مسلح عسکریت پسند شمالی غزہ واپس نہیں آئیں گے۔

صیہونی وزیراعظم کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنا آیا جب حماس اپنے اس مطالبے سے پیچھے ہٹ گیا ہے کہ صیہونی حکومت معاہدے پر دستخط کرنے سے پہلے مستقل جنگ بندی کا عہد کرے گا، فلسطینی مزاحمتی تنظیم اس بات کی اجازت دیگی کہ 6 ہفتے کے پہلے مرحلے کے دوران ہونے والے مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق نومنتخب برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس کو ٹیلی فون کیا۔

برطانوی وزیراعظم نے نیتن یاہو سے غزہ اور لبنان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اور کہا کہ صیہونی حکومت کی شمالی سرحد کی صورتحال باعث تشویش ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.