مردہ جانورکا گوشت سپلائی کرنیوالے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد

0 31

لاہور ہائیکورٹ نے مردہ جانور کا گوشت سپلائی کرنے والے ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نےضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسا سنگین معاملہ نظراندازکرنے سے عوام کی زندگیوں سےکھیلنے کا راستہ کھلےگا، مردہ جانورکا گوشت کھانے سے بیماریاں لگتی ہیں جو سالوں تک حتیٰ کہ موت تک چلتی ہیں۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد پتا چلا ہے کہ ملزمان ضمانت کے حقدار نہیں، ملزمان پر 600 کلو مردہ گوشت سپلائی کرنے کا مقدمہ تھانہ ٹھیکر والا فیصل آباد میں درج ہوا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.