لاہور، رائیونڈ بائی پاس روڈ پر فیکٹری میں آگ لگنے سے دو مزدور جھلس کر زخمی

0 34

لاہور میںمانگا روڈ رائیونڈ بائی پاس پر فیکٹری میں آگ لگ لگنے سے 2 مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے،ریسکیو کی 10 ایمرجنسی گاڑیوں، 2 فائرٹینڈرز اور 35 اہلکاروں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ گارمنٹس فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے ملحقہ فیکٹری کی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ آگ کاٹن کے گودام میں پہنچی تو شعلے مزید بھڑک اٹھے، آگ لگنے سے دو مزدور جھلس کر زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.