اسرائیل کی مکمل نابودی تک جدوجہد جاری رہے گي، حماس

0 126

تحریک حماس کے ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کی مکمل نابودی تک اس کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ استقامتی گروہوں کے درمیان بھرپور ہماہنگی پائی جاتی ہے۔

القدس بریگیڈ کے ترجمان ابوحمزہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ غزہ کی استقامت نے اسرائیلی دشمن کو درہم برہم کردیا اور اسے اس کے مقاصد کے حصول میں کامیاب نہیں ہونے دیا ۔ ابوحمزہ نے کہا کہ فلسطینی استقامت نے مشکل ترین اور پیچیدہ ترین جنگ کی ہے۔

القدس بریگيڈ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ دشمن کے مقابلے میں کامیابی ملنے ہی والی ہے اور وہ ضرور ملے گی۔

ابوحمزہ نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ آخری کارتوس تک دشمن کا مقابلہ کریں گے کہا کہ دشمن کا مستقبل تباہی و بربادی ہے اور یہ یقینی ہے اور صیہونی اگر سمجھتے ہيں کہ وہ فوجی طریقے سے غزہ میں اقتدار حاصل کر سکتے ہيں تو ہم غزہ کے جہنم میں ان کا استقبال کریں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.