آئین توڑنے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے،علی امین گنڈا پور

0 24

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہےکہ آئین توڑنے والوں کو عبرت کی مثال بنائیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان اگر انصاف نہیں دے سکتے تو بانی پی ٹی آئی کے کیسز سے علیحدہ ہوجائیں، بانی پی ٹی آئی کے جیل میں رہنے کے ایک ایک دن کا حساب لیا جائے گا۔

علی امین گنڈا پور نےکہا کہ اگر پرویز خٹک نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹی گواہی دی تو ان کو خیبر پختونخوا میں رہنے نہیں دیں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب خان نے کہا کہ سازشیوں کو ملک کی ترقی پسند نہیں آئی، آج مہنگائی نے عوام کا برا حال کردیا ہے۔

اسد قیصر نےکہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.