اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں اضافہ

0 90

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 49 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 80 ہزار 282 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری روز میں 100 انڈیکس 753 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100انڈیکس آج نئی بلند ترین سطح 80 ہزار 888 پوائنٹس تک پہنچا۔

بازار میں آج 49 کروڑ 67 لاکھ شیئرز کے سودے 19.32 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19 ارب روپے اضافے کے ساتھ 10 ہزار 612 ارب روپے رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.