صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں 3 نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کی منظوری دیدی

0 64

صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں 3 نئی یہودی بستیاں قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی حکومت کی جانب سے مغربی کنارے میں یہودی بستیاں 5 ہزار 300 رہائشی یونٹس پر مشتمل ہوں گی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال میں صیہونی حکومت فلسطینی علاقوں میں 24 ہزار رہائشی یونٹس بنانے کی منظوری دے چکا ہے۔

صیہونی حکومت سال 2020 تا 2022 فلسطینی علاقوں میں 20 ہزار کے قریب رہائشی یونٹس بناچکی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک صیہونی حکومت مغربی کنارے میں 23 یہودی بستیاں تعمیر کرچکا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.