تجمع مدارس الجعفریہ کی افتتاحی تقریب،مدارس کے سربراہان، مدرسین اور دیگر علمائے کرام کی بھرپور شرکت

0 539

تجمع مدارس الجعفریہ کی افتتاحی تقریب بروز ہفتہ بمقام رحمت ہال ، شاہ خراساں نمائش کراچی میں منعقد ہوئی جس میں مدارس کے سربراہان اور مدرسین سمیت علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(حفظہ اللہ) کے وکیل مطلق اور سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے خصوصی خطاب کیا۔

تمام مدارس کے سربراہان ،مدرسین اور علمائے کرام دینی لباس سے مزین تھے اور تقریب میں ایک الگ سی روحانیت محسوس کی جارہی تھی۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے مرجع عالیقدر آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(حفظہ اللہ) کے وکیل مطلق اور سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نےکہا ہے کہ حوزات علمیہ میں اجتہاد کا دروازہ ملت تشیع کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں جہاں مادی مفاد پرستی اور سیاست سے بے نیاز ہوکر پیروکاران اسلام کو اسلام کے حقیقی مقاصد اور مطالب سے آشنائی میسر آتی ہے اور دین اسلام کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے اسی لیے مراجع کرام کے حوزات علمیہ علماء کرام اور دینی طلاب کے مصارف اپنے ذمہ لیتے ہیں۔

اس حوالے سے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مراجع کرام بالخصوص آیت الله العظمی شیخ محمد یعقوبی کے ہاں تو یہ امر اور زیادہ ضروری سمجھا جاتا ہے ۔ بلاشبہ ان حوزات اور مراکز دینیہ کو تقویت دے کر ہی اسلام اور تعلیمات اہلیبیت (ع) و آئمہ طاہرین (ع) کو عام کیا جاسکتا ہے جو کہ غیبت امام مہدی کے دوران افضل ترین عمل ہے اور مذہب حقہ کے چاہنے والوں اور پیروکاروں کی تقویت کاضامن بھی ہے۔ اسی میں امام العصر صاحب الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف کیلئے ایک بڑی مصلحت بھی پوشیدہ ہے ۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نےکہا ہے کہ ہمارے نصب العین کے مطابقتجمع مدارس جعفریہ پاکستان کا بنیادی ہدف تمام دینی مدارس کو علمی اور تربیتی ارتقاء دینا اور مادی و معنوی تعاون فراہم کرنا ہے ۔ تاکہ یہ مراکز اپنی دینی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیتے رہیں ۔

ملک بھر کے امامیہ دینی مدارس و جامعات کو باہم مربوط و متحد کرنا اور ایک پل کا کردار ادا کرتے ہوئے موثر روابط قائم کرنااز حد ضروری ہے۔ علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نےکہا ہے کہدینی مدارس و جامعات کی مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے حتی المقدورکوشش کرینگےاور انشاء اللہ مومنین کا اعتماد مدارس پرجلد بحال ہوگا۔اساتذہ کے لئے تربیتی کورسز کا اہتمام کرنا اور طلبہ کی اصلاح و تربیت کے لئے اقدام اٹھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نےکہا ہے کہطلباءکودینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرناہوگاتاکہ مکتب اہلبیت (ع) کی تبلیغ اور ترویج کیلئے موثر تبلیغی پروگرامز کی تشکیل کیساتھ ہر ممکن اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔ علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نےکہا ہے کہ تجمع مدارس الجعفریہ اہم ترین موضوعات پر علمی و تحقیقی مقالات و کتب کی تیاری اور طباعت کا اہتمام یقینی بنائے گی۔

دین اسلام کی سربلندی اور ملت تشیع کے اجتماعی مفادات کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا کر پروگرامز تشکیل دینا اوروطن عزیز پاکستان میں امن و امان کے قیام اور اتحاد بین المسلمین کیلئے علمی اور فکری نشستوں کا انعقاد کرناہمارے منشور کا حصہ ہے۔

تقریب کے اختتام پر تمام علماء نے تقریب کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔یاد رہےدین اسلام کی تبلیغ وترویج اور عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آیت اللہ العظمیٰ شيخ محمد يعقوبی کے وکیل اور شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ شیخ ہادی حسین ناصری 2023ء کے اواخر میں پاکستان کے تمام علاقوں کے جید اور بزرگ علمائے کرام سے مشاورت کے بعد ’’تجمع مدارس جعفریہ پاکستان‘‘ کے نام سے ایک ادارہ کا قیام عمل میں لے آئے اور اس عظیم مشن اور مستحسن امرکومرجع عاليقدر آیت الله العظمی شیخ محمد يعقوبی کی مکمل تائید و حمایت حاصل ہے۔

اس ادارے کا بنیادی مقصد و ہدف مدارس و جامعات کو زیادہ سے زیادہ مضبوط اور فعال بنا کر پاکستان میں شیعت کے وجود کویقینی تحفظ فراہم کرنا اور انہیں نجف اشرف سے مربوط کرنا اور مادی و معنوی تعاون فراہم کرنا ہے تاکہ یہ مراکز اپنی دینی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے سکیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.