برطانیہ میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ کا آغاز ہوگیا

0 64

برطانوی عام انتخابات میں پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 سے رات 10 بجے تک ہوگی جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 سے رات2 بجے تک بنتا ہے۔

ووٹنگ ختم ہونے کے فوراً بعد ایگزٹ پول کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اور پولنگ ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد نتائج آنے شروع ہوجائیں گے جب کہ برطانیہ میں جمعہ کی صبح تک زیادہ تر حلقوں کے نتائج آجائیں گے۔

عام انتخابات کے لیے برطانیہ کو 650 حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے، اکثریت حاصل کرنے کےلیےکسی بھی جماعت کو 326 نشستیں جیتنا لازم ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.