صیہونیوں نے ایک بار پھر تل ابیب میں مظاہرہ کر کے نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی انتہاپسندوں نے صیہونی حکومت کی لیبر یونین کے سربراہ کے گھر کے سامنے احتجاج اور دھرنا دے کر نیتن یاہو کی کابینہ کی تحلیل ، قبل از وقت انتخابات کے انعقاد اور غزہ میں استقامت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے سمجھوتے کا مطالبہ کیا۔
صیہونی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی کال ان صیہونی فوجی قیدیوں کے گھر والوں نے دی تھی جو اپنے عزیزوں کے انجام کی بابت غاصب صیہونی حکومت کی عدم توجہ پر ناراض ہيں ۔