کراچی میں کل سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان، گرمی کی لہر میں کمی متوقع

0 95

یف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری گرمی کی لہر میں کل سے کمی متوقع ہے، کل سےگرم اور مرطوب موسم کی شدت میں کمی آجائے گی۔

سردار سرفراز کے مطابق کل سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ گرم، مرطوب موسم کی وجہ بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤہے، ہوا کا کم دباؤ بہت جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔

جواد میمن کا کہنا ہے آج رات سے سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوں گی، آنے والے دنوں میں مختلف علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.