مشرقی بلوچستان میں طوفانی بارش ، 6 افراد جاں بحق، بلوچستان کو کے پی سے ملانے والی ہائی وے بند

0 30

بلوچستان کے مشرقی حصے میں 5 روز سے جاری شدید بارشوں کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھاربارش کے باعث بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ بھی دیکھنے میں آئی۔

شدید بارشوں سے بلوچستان کو خیبرپختونخوا سے ملانے والی این70 ہائی وے دھاناسر ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی جس کے باعث ہائی وے پر بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں، مسلسل بارش کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

ادھر ضلع ژوب اور شیرانی میں بارشوں کے بعد ژوب ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ کو دنہ سر کے مقام پر بند کردیا گیا، خبیرپختونخوا کے چند مقامات، بلوچستان میں خضدار، آواران، لسبیلہ جبکہ آزاد کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، مری،گلیات،گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، بالاکوٹ، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور سوات میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.