وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف خیبرپختونخوا کے عوام نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، دہشت گردی کا شکار ہونے کی وجہ سے کے پی کو 590 ارب روپے دیے گئے لیکن اب تک صوبے میں سی ٹی ڈی کا ادارہ صوبے میں مکمل نہیں ہو سکا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح دیگر صوبوں نے بھی دہشت گردی کا سامنا کیا،بلوچستان سمیت دیگر صوبوں نے بھی بڑی قربانیاں دیں تاہم انہیں کچھ نہیں ملا۔
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی تعیناتی کیلئے 3 ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے لیکن ان کی تعیناتی سے متعلق صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا، اگر اس پینل میں شامل نام منظور نہیں تو آگاہ کریں ہم نیا پینل بھیج دیں گے۔
اسد قیصر لائق احترام ہیں، ان کی باتوں کو غور سے سنا ہے، اسد قیصر نے این ایف سی پر بات کی ، این ایف سی ایوارڈ 2010 میں تشکیل پایا۔