ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی ،جولائی میں زیادہ بارشوں کا امکان

0 60

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی ا کثر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جب کہ ملک کے کئی مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور بارش کی بھی توقع ہے،گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بھکر 47، دادو، کوٹ ادو 46، خیرپور 45، لاہور، ملتان، فیصل آباد، پشاور،ڈیرہ اسماعیل خان44، اسلام آباد 43، مظفر آباد42، کراچی 40 ، کوئٹہ اور گلگت میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس کے مطابق مون سون بارشیں جون کے آخر سے شروع ہوں گی اور اس دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔

رواں سال مون سون کے دوران زیادہ بارشیں اور درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جس سے دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہوگا اور سیلابی کیفیت رہے گی۔

پاکستان کے آبی وسائل کا منبہ انڈس ریور واٹر سسٹم ہے اور دریا ئے جہلم اور اس کے معاون دریا انڈس ریور واٹر سسٹم میں اپنا خاطر خواہ حصہ ڈالتے ہیں ۔

موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے اس میں شک نہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے عمل کو انسان تبدیل نہیں کر سکتا لیکن کلائمٹ چینج رزیلینٹ(climate change resilient ) معاشرہ قائم کرکے اس کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.