عالمی اداروں کی ڈرامائی خاموشی، غزہ پر صیہونی جارحیت کے آغاز کے بعد 17 ہزار فلسطینی بچے یتیم ہو چکے

0 304

حکومت فلسطین کے پریس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف صیہونی جارحیت کے آغاز کے بعد یتیم فلسطینی بچوں کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق حکومت فلسطین کے پریس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی جارح فوج کے وحشیانہ حملوں میں غزہ میں سترہ ہزار سے زائد فلسطینی بچے یتیم ہو چکے ہیں جن میں تین فیصد ایسے بچے ہیں جو اپنے ماں باپ دونوں کی شفقت سے محروم ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب فلسطین کی تعلیم و تربیت کی وزارت نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی جارحیت کے نتیجے میں آٹھ لاکھ فلسطینی بچے اپنی تعلیم سے محروم ہو چکے ہیں جبکہ صیہونی جارحیت میں اب تک سینتیس ہزار پانچ سو اٹھانوے افراد شہید اور چھیاسی ہزار بتیس دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.