یوئیفا یورو فٹ بال چیمپئن شپ ،آج مزید تین میچ

0 42

یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوئیفا یورو فٹ بال چیمپئن شپ میں آج(جمعہ کو )تین میچوں کا فیصلہ ہوگا،پہلا میچ گروپ بی میں شامل ٹیموں سپین اور اٹلی کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ دوسرے میچ میں گروپ ای کی ٹیمیں سلواکیہ اور یوکرین پنجہ آزمائی کریں گی جبکہ تیسرا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں پولینڈ اور آسٹریا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یوئیفا یورو فٹ بال چیمپئن شپ کا 17واں ایڈیشن جرمنی میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ یوئیفا یورو فٹ بال چیمپئن شپ میں کل جمعہ کو مزید تین میچ کھیلے جائیں گے ۔

پہلا میچ گروپ بی میں شامل ٹیموں سپین اور اٹلی کے درمیان ایرینا اوف شالکے، گیلسن کرچن میں کھیلا جائے گا ۔۔ دوسرے میچ میں گروپ ای کی ٹیمیں سلواکیہ اور یوکرین مرکر سپیل ایرینا، ڈسلڈورف میں پنجہ آزمائی کریں گی ۔

تیسرا میچ گروپ ڈی کی ٹیموں پولینڈ اور آسٹریا کے درمیان اولمپیاسٹیڈیون، برلن میں کھیلا جائے گا۔ یوئیفا یورو فٹ بال چیمپئن شپ 14 جولائی تک جرمنی میں کھیلی جائے گی ۔چیمپئن شپ کے چاروں کوارٹر فائنل میچز 5 اور 6 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل میچ 9 جولائی جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔چیمپئن شپ کا فائنل میچ 14 جولائی کو جرمنی کے دارا لحکومت برلن میں کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.