امریکی سینٹکام کا یمن کی مسلح افواج کے کنٹرول سسٹم پر حملہ کرنے کا دعوی

0 278

امریکی سینٹرل کمان سینٹکام نے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بحیرہ احمر میں یمن کے الحوثی گروہ کے دو شہباد تباہ کر دیئے گئے ۔ سینٹکام نے دعوی کیا ہے کہ یمن کی مسلح افواج کا کنٹرول سسٹم امریکی اور اتحادی افواج کے لئے ایک خطرہ تھا جو علاقے میں تجارتی بحری جہازوں کے لئے خطرے کا باعث بنا ہوا تھا۔

امریکہ اور برطانیہ نے بین الاقوامی جہازرانی کے تحفظ کے بہانے یمن کی مسلح افواج کے کئی ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں جبکہ اس قسم کے جارحانہ اقدامات سے بھی مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کو یمن کی مسلح افواج کے حملوں سے نہیں بچایا جا سکا ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین نے بحیرہ احمر میں ایک بحری مشن شروع کیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ اس کا یہ اقدام ایک دفاعی عمل ہے جس کا مقصد جہازرانی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.