پاکستان کے تین کھلاڑیوں کا لنکا پریمیئر لیگ کیلئے پری آکشن معاہدے طے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بولر نسیم شاہ نے کولمبو اسٹرائیکرز سےمعاہدہ کرلیا

0 42

اسلام اآباد(شوریٰ نیوز) پاکستان کے تین کھلاڑیوں کا لنکا پریمیئر لیگ کیلئے پری آکشن معاہدے طے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بولر نسیم شاہ نے کولمبو اسٹرائیکرز سےمعاہدہ کرلیا ،پاکستان کے تین کھلاڑیوں کا لنکا پریمیئر لیگ کیلئے پری آکشن معاہدے طے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بولر نسیم شاہ نے کولمبو اسٹرائیکرز سےمعاہدہ کرلیا ،سری لنکا کرکٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کولمبو اسٹرائیکرز کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کینڈی فیلکنز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔افغانستان کے مجیب الرحمٰن اور رحمٰن اللہ گرباز، ساؤتھ افریقا کے ڈیوڈ ملر، لنگی اینگیڈی اور تبریز شمسی، بنگلا دیش کے شکیب الحسن اور آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ بھی پری آکشن معاہدہ کرنے والے کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔اس سال لنکا پریمیر لیگ 30 جون سے 20 اگست تک ہوگی، ٹیموں کی دیگر دستیاب سلاٹس پر کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے پلیئر آکشن آئندہ ماہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.