جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل میں پھنسے پائلٹس کا فیصلہ آج ہوگا
اجلاس میں مشتبہ پائلٹس لائسنس کے متعلق سی اے اے حکام اپنا جواب جمع کرائیں گے
کراچی (شوریٰ نیوز)جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل میں پھنسے پائلٹس کا فیصلہ آج ہوگا،اجلاس میں مشتبہ پائلٹس لائسنس کے متعلق سی اے اے حکام اپنا جواب جمع کرائیں گے،سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل میں پھنسے پائلٹس کی قسمت کا فیصلہ آج ہوگا۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا پائلٹس لائسنس سے متعلق اہم اجلاس آج صبح 11 بجے بلوایا گیا ہے، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اجلاس کی صدارت کرینگے، اجلاس میں مشتبہ پائلٹس لائسنس کے متعلق سی اے اے حکام اپنا جواب جمع کرائیں گے۔