اسلام آباد (شوریٰ نیوز) پاکستان کے 10بڑے کاروباری اداروں نے حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران سپر ٹیکس کو برقرار رکھنے کی مخالفت کردی۔ مزید بوجھ اٹھا نا مشکل ، ٹیکسز مین اضافے کے بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے کی تجویز ،بزنس چیمبرز اور پاکستان بزنس کونسل کے نمائندوں نے سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی فنانس کو اپنا ٹیکسیشن پروپوزل پیش کیا اور آمدہ بجٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات اور تجاویز اور سفارشات سے آگاہ کیا، کمیٹی نے اس پر اتفاق کیا کہ ملکی کی مخدوش معاشی صورتحال نے کاروباری اداروں کیلیے آپریشن مشکل بنا دیے ہیں اور کاروباری ادارے انتہائی نامساعد حالات میں کام کررہے ہیں۔