صدر مملکت نے پرنس رحیم آغا خان کو نشانِ پاکستان سے نواز دیا

0 48

ا صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے پرنس رحیم آغا خان کو ملک کے سب سے بڑے سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ سے نواز نے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔

پرنس رحیم آغا خان قابل تجدید توانائی، مائیکرو فنانس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبوں کا جائزہ لینے، سرکاری حکام اورآغا خان ڈیولپمنٹ نیٹورک کے عہدیداروں کے علاوہ اسماعیلی برادری کے دیگر رہنماؤں سے ملاقاتوں کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔

نشانِ پاکستان حاصل کرنے پر پرنس رحیم نے کہا کہ انہیں آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک، اپنے ساتھیوں، عملے اور دیگر بہت سے رضاکاروں کی جانب سے یہ اعزاز قبول کرنے پر بے حدفخر ہے۔

انہوں نے خودکو نشان پاکستان سے نوازے جانے پر صدر پاکستان اور حکومت پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.