علامہ شیخ ہادی حسین ناصری کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات

0 477

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نےنمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید ساجد نقوی سے ملاقات کی اور اُن کے دامادسید عبدالحسین مہدی نقوی کے انتقال پر انتہائی افسوس کا اظہارکیا اورمرحوم کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

شیخ ہادی حسین ناصری نےمرحوم کی ملت کیلئے خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ سید عبدالحسین مہدی نقوی نے اپنی زندگی نہایت عاجزی و انکساری سے بسر کی،زبان زدعام ہے کہ مرحوم حقوق العباد بھی ادا کرنے میں پیش پیش رہتے تھےخدا وندقدوس اُن کو جوارِ معصومین علیھم السلام میں جگہ عطاکرے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کے دوراننمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی(دام ظلہ) وسربراہ شوری علماء جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی کی مرجعیت پاکستان کے شیعہ کے ہرمثبت کام میں شریک رہے گی اورخداوندقدوس کی بارگاہ میں دُعا ہےکہ ملت تشیع کے بزرگان کی سرپرستی ملت کے نوجوانوں کے سروں پرہمیشہ قائم رہے اور بزرگان کو بھی ملت کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.